ن لیگ کے باغی رکن اسمبلی جلیل شرقپوری نے اپنا مشروط استعفٰی جمع کروادیا

مسلم لیگ ن کے باغی رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے اپنا استعفٰی جمع کروا دیا ہے۔

میاں جلیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو مشروط استعفٰی بجھوایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مشترکہ استعفوں کی پیش کش کی تھی جس پر قائم ہوں، اگر ان کے علاقے سے پورا پینل استعفٰی دے تو میرا استعفیٰ بھی قبول کرلیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 31 دسمبر تک اگر ان لیگ کے ایم این اے رانا تنویر، ایم پی اے پیر اشرف رسول اور ایم پی اے عبدالرؤف استعفے دے دیں تو میرا استعفیٰ بھی قبول کر لیاجائے۔

 میاں جلیل شرقپوری کا کہنا ہےکہ  الیکشن میں ہمارا چاروں کا پینل تھا ہم نے ایک دوسرے کے ووٹ لیے ہیں۔

واضح رہے کہ  ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے ستمبر میں ہونے والی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس  میں کی گئی تقریر پر تنقید کی تھی جس کے بعد سے ان کے مسلم لیگ ن سے  تعلقات خراب ہوگئے اور  انہوں نے متعدد بار پارٹی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Comments

Popular posts from this blog

2020 most popular events all over the world

Top 4 Luxury Sports Cars

کیمیائی مائع جس نے صحرا کو لہلہاتے کھیتوں میں تبدیل کر دیا