وزیر اعلیٰ پنجاب کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے بعد قرنطینہ
ترجمان ایوان وزیراعلیٰ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طبیعت ناساز ہونے پر ان کا کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیا گیا تھا
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود ساختہ تنہائی میں ہیں۔ ادھر برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی شناخت کے بعد یورپی یونین کے حکام اب ممکنہ اقدامات کے لیے ملاقات کریں گے جبکہ یورپ بھر میں کئی ممالک نے ابتدائی طور پر برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب نے بھی اتوار سے ملک میں آنے اور جانے والی تمام پروازوں پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔
Comments
Post a Comment