Posts

کیمیائی مائع جس نے صحرا کو لہلہاتے کھیتوں میں تبدیل کر دیا

Image
  سمندر میں گرنے سے پہلے والی جگہ جہاں سے دریائے نیل کئی حصوں میں تقسیم ہوتا ہے، دیگر الفاظ میں جہاں ڈیلٹا بنتا ہے، وہاں کی مٹی کی زرخیزی سے متاثر ہو کر ماہرین وہاں کی مٹی کے اجزا، پانی اور مقامی مٹی کے مرکب سے اب صحرا میں پھل اُگا رہے ہیں۔ رواں برس مارچ میں جب پوری دنیا کووِڈ 19 کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہو گئی تھی تو دنیا کے ایک حصے متحدہ عرب امارات میں ایک بہت ہی قابلِ ذکر تبدیلی اپنے انجام کو پہنچی۔ صرف 40 دنوں میں ریت کے ایک قطعہِ اراضی پر جو کبھی خشکی سے گھری ہوئی قوم کے صحرا کا حصہ تھا، اب عرب کے سورج کی تپش میں پکے ہوئے میٹھے تربوزوں سے بھرا ہوا تھا۔ بس فرق یہ تھا کہ یہ سارا عمل سادگی کے ساتھ نہیں ہوا تھا --- یہ تربوز صرف اسی لیے اُگ سکے کیونکہ یہاں 'نینو کلے' (نانو طین یا مٹی) کا استعمال ہوا، جو کہ زمین کو زرخیز بنانے کی ایک ٹیکنالوجی ہے جس کی کہانی اس جگہ سے پندرہ سو میل مغرب میں چند دہائیاں پہلے شروع ہوتی ہے۔ سنہ 1980 کی دہائی میں مصر کے دریائے نیل کے ڈیلٹا کے کچھ حصے میں فصلوں کی نشو و نما رک گئی۔ زرخیزی کے لحاظ سے شہرت رکھنے والا علاقہ، باوجود اس کے کہ اس کے...

سعودی عرب اب یہ ملک ہمارے لیے سمٹ رہا ہے

Image
سعودی عرب کا شمار بیرونِ ملک نوکریوں کے متلاشی پاکستانیوں کے پسندیدہ ممالک میں ہوتا رہا ہے۔ اس وقت بھی لاکھوں پاکستانی سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں تاہم اب ’سعودآئزیشن‘ کی وجہ سے اس تعداد میں کمی آ رہی ہے اور وہاں مقیم پاکستانی مشکلات کا شکار ہیں۔  اکستان سے دور یہاں سعودی عرب میں اپنے دفتر میں بیٹھا میں یہ سوچ رہا ہوں کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا دورہ کیا۔ ویزہ فیس کم کی، قیدیوں کی رہائی کی بات کی۔ بہت مسکراہٹوں، بہت سے وعدوں اور اربوں ڈالرز کے منصوبوں کے معاہدوں کے ساتھ رخصت ہوئے لیکن اس سب میں ہماری پاکستانی حکومت کی ترجیحات کیا تھیں۔ > کیا یہ زیادہ تر پس پردہ اور کچھ حد تک سامنے نظر آنے والے بس سکیورٹی تعلقات ہی ہیں۔ میرا اس سرزمین سے سات سال کا تعلق ہے، جب میں 2013 میں یہاں آیا تو یہ سچ ہے کہ اسی عرصے میں سعودی بادشاہ نے خزانے کا منہ اپنے ملک کے انفراسٹرکچر اور ترقی کے لیے کھول دیا تھا۔ لیبر کی مانگ نے ہم جیسے ملکوں کے مزدور طبقے کو یہاں مزید جگہ دی لیکن آج حالات یکسر مختلف ہو چکے ہیں اور بدقسمتی سے اس کا ادراک ہماری حکومت کو نہیں ہو سکا۔ میرا مختصر مش...

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، ڈالر کی قدر میں کمی

Image
  کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینو فیکچرررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 650 روپے ہوگئی۔ فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے اضافے سے 96 ہزار 579 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 07 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، سونا 1873 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی  سونے کی فی تولہ قیمت  150 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 600 روپے ہوگئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 138 روپے اضافے سے 96 ہزار 536 روپے رہی تھی۔ ڈالر کی قدر میں کمی دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں تین پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 160.71 سے کم ہوکر 160.68 روپے پر بند ہوا۔ اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 444 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس 42889 کی سطح پر بند ہوا ج...

نومبر 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس

  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا اور ماہ جولائی سے نومبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب 64 کروڑ ڈالر رہا۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ترسیلات بڑھنے اور دیگر رقوم آنے سے کم ہورہا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے سے زر مبادلہ ذخائر بڑھے ہیں۔ مرکزی بینک کےمطابق  ماہ نومبر میں زرمبادلہ ذخائر ایک ارب ڈالر بڑھے ہیں۔

بہن کو بچانے کیلئے بھائی نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی

برازیل میں ایک پندرہ سالہ لڑکے نے جان خطرے میں ڈال کراپنی چھوٹی بہن کو تیز رفتار گاڑی کے سامنے سے ہٹا لیا، ویڈیو دیکھ کر دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ فلموں میں ایسے مناظر تو ہم اکثر دیکھتے ہی رہتے ہیں جس میں اسٹنٹ مین سڑکوں پر کیمروں کے سامنے اپنی صلاحیتیوں کے جوہر دکھاتے ہیں۔ برازیل میں ایک ایسا ہی واقعہ حقیقت میں پیش آیا جس کی ڈرامائی سی سی ٹی وی فوٹیج   دیکھ کر ناظرین کی آنکھیں اور منہ حیرت سے کھلے رہ گئے اور وہ داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  برازیل کے علاقے رونڈونو سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ لڑکے کی تین سالہ بہن اپنے فلیٹ سے اتر کر دوڑتے ہوئے سڑک پار کرکے ایک دکان پر چلی گئی۔ اس کے پیچھے اس کا بھائی اور ایک خاتون بھی سڑک پر آئے لیکن وہ ٹریفک کے باعث سڑک پار نہ کرسکے اسی دوران وہ بچی واپس آنے کیلئے جیسے ہی سڑک کے قریب پہنچی تو اس کے بھائی نے ایک تیز رفتار گاڑی کو آتے ہوئے دیکھا۔ یہ منظر دیکھ کر اس نوعمر لڑکے نے بجلی کی تیزی سے سڑک پار کرتے ہوئے گاڑی کے سامنے آنے والی اپنی بہن کو اٹھا کر اسے بچا لیا۔

کئی گھنٹوں تک برف تلے دبے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ ناقابل یقین واقع

Image
  یویارک: امریکا میں شدید برفباری کے دوران 10 گھنٹے تک گاڑی کے اندر پھنسے شخص کی زندگی معجزاتی طور پر بچ گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے اویگو ٹاؤن میں شدید برفباری کے دوران سفر کرنے والے کیون کرسن نامی شخص 10 گھنٹے تک گاڑی سمیت برف میں پھنسے رہے، 10 گھنٹے گزرنے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ان کی زندگی بچالی۔ رپورٹ کے مطابق کیون کرسن اویگو قصبے میں برفانی طوفان کے دوران گاڑی چلا رہے تھے کہ گاڑی ٹرک سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں پھنس گئی، برف کی موٹی تہہ جمنے سے گاڑی کا دروازہ بھی بند ہوگیا جس کے بعد ان کے پاس شدید برفباری کے دوران گاڑی کے اندر رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ خو ش قسمتی سے کیون مدد کے لیے 911 پر کال کرنے میں کامیاب رہے، نیویارک کی ایک ریاست کے فوجی دستے نے انہیں بچالیا لیکن کیون گاڑی سے باہر نکلنے میں 10 گھنٹوں کا وقت لگا۔ ریاستی پولیس ترجمان جیسن کاویلی نے بتایا کہ ’اگر ہمیں جائے وقوعہ پر پہنچنے میں ایک گھنٹے مزید دیر ہوجاتی تو کیون کی موت ہوسکتی تھی۔‘ جیسن کاویلی کا کہنا تھا کہ ’اگر وہ ایک اور گھنٹے کے لیے وہاں موجود ہوتے تو ان کے جس...

کویت نے پروازیں بحال کرنے کی شرط عائد کردی

Image
  ویت سٹی: کویت کے حکام کا کہنا ہے کہ کویت میں بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا دارومدار صحت کی صورتحال پر ہے، اس بارے میں ابھی کوئی بھی فیصلہ کرنا جلد بازی ہوگا۔ کویتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کویت کے ہوائی اڈے کے دوبارہ کھلنے کا انحصار کرونا وائرس کی نئی لہر کے پھیلاؤ پر ہے جبکہ کویت کے ہوائی اڈے پر شپنگ اور سرکاری طیاروں کی پروازیں معطل نہیں کی جائیں گی۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کویت نے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی تجارتی پروازوں کو معطل کرنے کے بارے میں جو فیصلہ لیا ہے اس کا اطلاق ہوائی کارگو اور سرکاری ایئر لائنز کے سوا تمام ایئر لائنز پر ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کو بند کرنے کا فیصلہ تحقیق، مطالعہ اور صحت کی صورتحال کی تشخیص اور ابھرتے ہوئے کرونا وائرس کی نئی لہر کے پھیلاؤ پر ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پروازوں کی معطلی میں توسیع کے فیصلے کے بارے میں ابھی فیصلہ کرنا جلد بازی ہے، یہ معاملہ صحت حکام کی جانچ سے متعلق ہے۔ یورپ یا کچھ ممالک میں پھنسے ہوئے شہریوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ذرائع کا کہنا تھا کہ انہیں ہوائی اڈے پر دوبارہ کام ہونے...